ٹی 20 ورلڈ کپ: کینیڈا کا پاکستان کو 107 رنز کا ہدف

ٹی 20 ورلڈ کپ کے 22ویں میچ میں کینیڈا نے پاکستان کو جیت کے لیے 107 رنز کا ہدف دے دیا۔ نیویارک میں کھیلے جارہے میچ میں کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 107 رنز کا ہدف دیا۔ […]

 0  5
ٹی 20 ورلڈ کپ: کینیڈا کا پاکستان کو 107 رنز کا ہدف

ٹی 20 ورلڈ کپ کے 22ویں میچ میں کینیڈا نے پاکستان کو جیت کے لیے 107 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیویارک میں کھیلے جارہے میچ میں کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 107 رنز کا ہدف دیا۔

ایرون جانسن نے 52 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، کلیم ثنا 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، کپتان سعد بن ظفر 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

کینیڈا کے تین کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی بھی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور حارث رؤف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر سعد بن ظفر الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کوشش کریں پہلے چھ اوور کا اچھا استعمال کریں، ٹیم میں افتخار احمد کی جگہ صائم ایوب کو شامل کیا گیا ہے لیکن اوپننگ میں ہی کروں گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

کینیڈین کپتان سعد بن ظفر نے کہا کہ ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بولنگ کرتے، ہم نے اب تک ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے،

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری ہے، جانتے ہیں پاکستان کی ٹیم دباؤ میں ہوگی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow