حارث رؤف نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں اہم اعزاز حاصل کرلیا
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں اہم اعزاز حاصل کرلیا۔ نیویارک میں کھیلے جارہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 22ویں میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے کینیڈا کے خلاف میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ حارث رؤف کی ٹی 20 انٹرنیشنل میں وکٹوں کی تعداد 100 ہوگئی […]
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں اہم اعزاز حاصل کرلیا۔
نیویارک میں کھیلے جارہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 22ویں میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے کینیڈا کے خلاف میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔
حارث رؤف کی ٹی 20 انٹرنیشنل میں وکٹوں کی تعداد 100 ہوگئی ہے جس کے بعد وہ دورے پاکستانی بولر بن گئے ہیں جن کی وکٹوں کی تعداد 100 ہے۔
پاکستانی فاسٹ بولر نے 71 میچز میں 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹیں مکمل کیں۔ آئرلینڈ کے مارک اڈائیر نے 72 میچز میں 100 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا ہے۔
اس کے علاوہ حارث رؤف 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی ہیں۔ شاداب خان 107 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹ لینے والے پاکستانی بولر ہیں۔
مجموعی طور پر حارث رؤف 100 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے تیز ترین بولر ہیں۔ حارث سے کم میچز میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے دیگر دونوں بولرز اسپنرز ہیں۔
افغانستان کے راشد خان نے 54 اور سری لنکا کے ہسارنگا نے 63 میچز میں 100 وکٹیں مکمل کیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟