احسان اللہ کی انجری میں قصور کس کا؟ چیئرمین پی سی بی کا اہم بیان
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نے فاسٹ بولر احسان اللہ کی انجری کی غلط تشخیص سے متعلق اہم بیان دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے لیے کوچز کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صحافیوں نے ان سے فاسٹ بولر احسان اللہ […]
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نے فاسٹ بولر احسان اللہ کی انجری کی غلط تشخیص سے متعلق اہم بیان دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے لیے کوچز کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صحافیوں نے ان سے فاسٹ بولر احسان اللہ کی انجری سے متعلق بھی سوال کیا جس پر انہوں نے دوٹوک جواب دیا۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ تمام کرکٹرز کی دیکھ بھال کرنا ہمارا فرض ہے تاہم ہمارے کرکٹرز کے ساتھ فٹنس کا مسئلہ اس لیے بھی زیادہ ہے کیوں کہ ہم میڈیکل سائنس میں پیچھے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ شکایت آئی ہے کہ احسان اللہ کی انجری کے معاملے میں پی سی بی کی طرف سے مس ہینڈلنگ ہو رہی ہے۔ ہمیں ان کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے۔ اگر اس معاملے میں کوئی ذمے دار ہوا تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔
اسٹیڈیم کی دیوار گرنے سے زخمی بچوں کا علاج پی سی بی کرائے گا
انہوں نے کہا کہ منگل یا بدھ تک انشااللہ رپورٹ آ جائے گی، جس کے بعد اس معاملے پر ایکشن لیا جائے گا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟