نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر نیپال کو بیٹنگ کی دعوت دیدی

آئی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اپنے پہلے مقابلے میں نیدرلینڈز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر نیپال کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے ساتویں میچ میں نیدرلینڈز اور نیپال کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، ہالینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے نیپالین ٹیم کو کھیلنے کی دعوت دی ہے۔ […]

 0  5
نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر نیپال کو بیٹنگ کی دعوت دیدی

آئی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اپنے پہلے مقابلے میں نیدرلینڈز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر نیپال کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے ساتویں میچ میں نیدرلینڈز اور نیپال کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، ہالینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے نیپالین ٹیم کو کھیلنے کی دعوت دی ہے۔

نیدرلینڈز کی ٹیم نیپال کے خلاف کافی اچھے ریکارڈ کی حامل ہے، وہ مخالف ٹیم کے خلاف 6 میں سے 5 میچز میں کامیابی کو گلے لگا چکی ہے۔

اس عالمی کپ میں دو گروپس کو واضح طور پر ڈیتھ گروپ تصور کیا جارہا ہے جس میں سے ایک گروپ ڈی بھی ہے۔

اس گروپ میں نیدرلینڈز اور نیپال دو سب سے نچلی رینک والی ٹیمیں ہیں، لیکن ان میں سے ہالینڈ کی ٹیم اپ سیٹ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

نیدرلینڈز کی ٹیم نے گزشتہ ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیم کو مات دے کر سب کو نہ صرف حیران کیا تھا بلکہ پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کی راہ بھی ہموار کی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow