کترینہ کیف کو ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش؟

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں غیر متوقع حالات کی وجہ سے ہالی ووڈ کی پیشکش کو ٹھکرادی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی میگزین ’ویرائٹی‘ کو ایک انٹرویو میں اداکارہ کترینہ کیف نے بتایا کہ ’انہیں ہالی ووڈ سے پیش کش ہوئی تھی لیکن انہوں نے اپنے […]

 0  5
کترینہ کیف کو ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش؟

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں غیر متوقع حالات کی وجہ سے ہالی ووڈ کی پیشکش کو ٹھکرادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی میگزین ’ویرائٹی‘ کو ایک انٹرویو میں اداکارہ کترینہ کیف نے بتایا کہ ’انہیں ہالی ووڈ سے پیش کش ہوئی تھی لیکن انہوں نے اپنے ’حالات‘ کی وجہ سے انکار کر دیا۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے یقین ہے ایک دن میں ہالی ووڈ میں کام کرنا ہوگا، اگر ایسا ہوا تو یہ میری زندگی کے باب میں ایک نیا اضافہ ہوگا۔

کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی پیشکش ہوئی تھی: ابرارالحق کا دعویٰ

کترینہ کیف نے اپنی فلموں کے انتخاب کے حوالے سے کہا کہ ’میں ہمیشہ فینز کو ترجیح دیتی ہوں اور میں نے اپنے پورے کیریئر میں اپنی مرضی سے کام کرنے کی کوشش کی ہے‘۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنے سفر کا ذکر کرتے ہوئے اداکارہ نے مزید کہا فلم انڈسٹری میں میری پہلی شروعات ایک جنوبی ہندوستانی فلم سے ہوئی تھی، جو ایک تیلگو فلم تھی اور وہاں سے میں نے آن کیمرہ تجربہ حاصل کرنا شروع کیا اور پھر ہدایت کاروں، پروڈیوسروں سے ملاقات کرتے ہوئے آہستہ آہستہ کام کرنا شروع کیا۔

کترینہ کی حال میں مشہور اداکار وجے سیتھوپتی کے ساتھ فلم ’میری کرسمس‘ ریلیز ہوئی تھی جسے کافی سراہا گیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow