اگر میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوجاتا تو کئی گھر ٹوٹ جاتے: متھیرا کا انکشاف
معروف پاکستانی ماڈل و میزبان متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہا کہ اگر اُن کا اکاؤنٹ ہیک ہوجاتا تو کئی گھروں میں طلاقیں ہوجاتیں۔ اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ متھیرا نے شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔ متھیرا […]
معروف پاکستانی ماڈل و میزبان متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہا کہ اگر اُن کا اکاؤنٹ ہیک ہوجاتا تو کئی گھروں میں طلاقیں ہوجاتیں۔
اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ متھیرا نے شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
متھیرا نے کہا کہ میرے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں بہت سارے لوگوں کے راز پوشیدہ ہیں، بیشتر مردوں کے انباکس میں پیغامات آئے ہوئے ہیں، اگر میرا انسٹاگرام کا اکاؤنٹ ہیک ہوجاتا اور چیٹ سامنے آتی تو کئی گھر اجڑ جاتے اور شادیاں ٹوٹ جاتیں۔
میرے دوست نے کہا سلمان خان آئے ہوئے ہیں، میں وہاں پہنچی اور۔۔۔۔۔۔۔متھیرا نے کیا کہا؟
شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے متھیرا نے کہا کہ میں دوسری شادی نہیں کروں گی اور نہ ہی ابھی تک کسی کی جانب سے کوئی پیش کش کی گئی۔
انہوں نے ہمایوں سعید اور شان کو پُرکشش اداکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں اداکاروں کی وجہ سے پاکستان کی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کو ایک نئی پہچان ملی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟