میگھن مرکل نے کس نئے کاروبار کا آغاز کیا ہے؟

برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مرکل نے نئے کاروبار کا آغاز کردیا، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ویڈیو بھی شیئر کردی۔ ڈچز آف سسیکس نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے نئے کاروباری منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ میگھن مارکل کے نئے برانڈ، امریکن رویرا آرچرڈ کا آج شام شاندار طریقے سے […]

 0  4

برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مرکل نے نئے کاروبار کا آغاز کردیا، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ویڈیو بھی شیئر کردی۔

ڈچز آف سسیکس نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے نئے کاروباری منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ میگھن مارکل کے نئے برانڈ، امریکن رویرا آرچرڈ کا آج شام شاندار طریقے سے آغاز ہوا ہے۔

انھوں نے ایک کلپ شیئر کی ہے جس میں میگھن باورچی خانے میں کھانا پکاتی نظر آرہی ہیں جبکہ کلپ میں ایک خاتون کے ہاتھ گلابی اور سفید پھولوں کو سجاتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔

انسٹاگرام پروفائل کے گرڈ پر شیئر کی گئی 9 تصاویر ’امریکن رویرا آرچرڈ مونٹیسیٹو‘ کے نام کے ساتھ برانڈ کا پورا لوگو بناتی نظر آرہی ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ نیٹ فلکس کے لیے میگھن کے نئے کوکنگ شو کا آغاز ہونے والا ہے اور اسی تناظر میں امریکن رویرا آرچرڈ کا آغاز بھی کیا گیا ہے، جہاں وہ اپنی مصنوعات خود بنا کر بیچیں گی۔

ایک اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ برانڈ میگھن مرکل کے سابقہ لائف اسٹائل بلاگ دی ٹگ کی توسیع کے طور پر کام کرتا نظر آئے گا۔

ذرائع کے مطابق وہ اس پر ایک سال سے کام کر رہی تھیں اور یہ وہ تمام چیزیں ہیں جو ان کے دل کے قریب ہیں یہ وہ تمام چیزیں ہیں جن کے بارے میں میگھن پرجوش ہیں۔

اس برانڈ میں ان چیزوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی جو گھر، باغ، کھانوں اور طرز زندگی کے عمومی سامان سے متعلق ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow