بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

پی ایس ایل 9 میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے 500 رنز مکمل کرلیے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 147 رنز کا ہدف دیا۔ کپتان بابر اعظم 46 […]

 0  7
بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

پی ایس ایل 9 میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے 500 رنز مکمل کرلیے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 147 رنز کا ہدف دیا۔

کپتان بابر اعظم 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ٹام کوہلر کیڈ مور 24 رنز بنا کر اسامہ میر کا نشانہ بنے، محمد حارث 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کرس جارڈن اور اسامہ میر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، ڈیوڈ ولے، محمد علی اور عباس آفریدی ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

تاہم کوالیفائر میچ میں بابر اعظم نے 500 رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔

بابر اعظم نے تیسری مرتبہ لیگ میں 500 رنز بنائے ہیں اس سے قبل انہوں نے پی ایس ایل 6 میں 554 اور سیزن 8 میں 522 رنز بنائے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

بابر پی ایس ایل میں تین مرتبہ 500 رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی ہیں، ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان بھی پی ایس ایل میں تین مرتبہ 500 رنز بناچکے ہیں۔

علاوہ ازیں بابر اعظم رواں سال ٹی 20 میں 1000 رنز بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow