دیشا پٹانی نے کورین کانٹیٹ کو بالی ووڈ سے متاثر قرار دے دیا
بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی نے کورین کانٹیٹ کو بالی ووڈ سے متاثر قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ انٹرویو میں اداکارہ دیشا پٹانی نے کہا کہ کورین کانٹیٹ بالی ووڈ سے متاثر ہوکر بنایا جاتا ہے اور ان کے کئی پہلو ہماری انڈسٹری سے متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ […]
بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی نے کورین کانٹیٹ کو بالی ووڈ سے متاثر قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ انٹرویو میں اداکارہ دیشا پٹانی نے کہا کہ کورین کانٹیٹ بالی ووڈ سے متاثر ہوکر بنایا جاتا ہے اور ان کے کئی پہلو ہماری انڈسٹری سے متاثر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ کوریین کانٹینٹ کی مداح ہیں اور اینیمیٹڈ فلموں کے ساتھ ساتھ کورین ڈراموں کو بھی بہت پسند کرتی ہیں اور جم سیشن کے دوران کورین گانے بھی سنتی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں بچپن سے کورین اینیمیٹڈ سیریز دیکھتی آ رہی ہوں، جیسے کہ ’ڈریگن بال زی‘ وغیرہ۔ ان کی کہانیاں اور جذباتی پہلو بے مثال ہیں۔
دیشا پٹانی نے کہا کہ ’کوریا فلمسازی، سیریز اور رومانوی کہانیوں میں بہترین ہے، میں محسوس کرتی ہوں کہ ان کے کئی پہلو بالی ووڈ سے متاثر ہیں، ان کا میوزک، فیشن اور ثقافت مجھے بہت پسند ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ میں تبھی کوئی پروجیکٹ سائن کرتی ہیں جب مجھے اسکرپٹ اچھا لگتا ہے اور اس سے متاثر ہوتی ہوں، اگر ایسا نہ ہو تو پروجیکٹ نہیں کرنتی۔
کام کے محاذ پر دیشا پٹانی کو آخری بار سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ ’یودھا‘ اور پربھاش کی فلم ’کالکی 2898 اے ڈی میں دیکھا گیا تھا۔
اداکارہ نے حال ہی میں تامل فلم انڈسٹری میں فلم ’کانگوا‘ کے ذریعے ڈیبیو کیا جبکہ فلم میں تامل اسٹار سوریا اور بوبی دیول کی مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ فلم گزشتہ روز ریلیز کی گئی۔ دیشا کی آنے والی فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟