اے آر رحمان نے گانوں کے ریمکس کو غلط قرار دیدیا

آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر  رحمان مسلسل ایسی دھنیں بنا رہے ہیں جس نے سامعین کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے تاہم انہوں نے گانوں کے ریمکس کو غلط قراد دیا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اے آر رحمان نے کہا کہ میں ہمیشہ اخلاقیات کے پہلو پر عمل کرنے پر یقین […]

 0  1
اے آر رحمان نے گانوں کے ریمکس کو غلط قرار دیدیا

آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر  رحمان مسلسل ایسی دھنیں بنا رہے ہیں جس نے سامعین کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے تاہم انہوں نے گانوں کے ریمکس کو غلط قراد دیا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں اے آر رحمان نے کہا کہ میں ہمیشہ اخلاقیات کے پہلو پر عمل کرنے پر یقین رکھتا ہوں، آپ کسی فلم سے ری امیجیننگ کرنے کے نام پر چھ برس بعد کوئی گانا لے کر استعمال نہیں کرسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ اجازت لیے بغیر لوگوں کے کام میں ری امیجین نہیں کرسکتے۔ انھوں نے اس حوالے سے اے آئی کے غلط استعمال پر کہا کہ یہ مستقبل میں بڑا مسئلہ بن سکتا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ گیت نگار اے آر رحمان نے گانوں کے ریمکس کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا آپ بغیر اجازت لوگوں کے کام کو ری امیجین نہیں کر سکتے یہ غلط ہے، نئی فلموں میں گانوں کو دوبارہ بناکر انھیں ری امیجینیشن کہنا درست نہیں ہے۔

خیال رہے کہ اس عظیم موسیقار اے آر رحمان کو اب تک دو آسکر، دو گریمی اور ایک گولڈن گلوب ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے، انہوں نے سینکڑوں فلموں میں موسیقی دی ہیں۔

آے آر رحمان کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’سلم ڈاگ ملنیئر‘ کے ساتھ ’لگان‘ اور ’تال‘ جیسی فلمیں شامل ہیں، جبکہ انہوں نے دنیا بھر کے بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow