پاکستانی کرکٹرز میسیجز بھیجتے ہیں: مومنہ اقبال کا دعویٰ
پاکستان کی معروف اداکارہ اداکارہ مومنہ اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ متعدد معروف کرکٹرز انہیں میسیجز بھیجتے ہیں۔ حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں مومنہ اقبال نے شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے متعدد دلچسپ سوالوں کا جواب دیا، میزبان نے سوال پوچھا کہ آج کل خبریں گردش کررہی ہیں کہ […]
پاکستان کی معروف اداکارہ اداکارہ مومنہ اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ متعدد معروف کرکٹرز انہیں میسیجز بھیجتے ہیں۔
حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں مومنہ اقبال نے شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے متعدد دلچسپ سوالوں کا جواب دیا، میزبان نے سوال پوچھا کہ آج کل خبریں گردش کررہی ہیں کہ کرکٹرز اداکاروں کو پیغامات بھیج رہے ہیں، کیا آپ کو بھی کوئی میسج آیا ہے؟
ضروری نہیں میسجز کرنے والا کرکٹر غیرشادی شدہ ہو، نوال سعید
جس پر اداکارہ نے تسلیم کیا کہ انہیں بھی کرکٹرز میسج بھیجتے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ چونکہ کرکٹرز اور اداکارائیں میڈیا میں رہتے ہیں اس لیے ان کی بھی ایونٹس میں کرکٹرز سے ملاقات ہوجاتی ہے، یا پھر کہیں ملیں تو وہاں بات چیت ہوجاتی ہے۔
اداکارہ نے کرکٹر کا نام بتانے سے گریز کیا تاہم انہوں نے بتایا کہ جن کرکٹر نے مجھے میسج آتے وہ بیٹس مین (بلے باز) تھے، اور مجھ سے عمر میں بڑے تھے۔
اداکارہ نے بتایا کہ اکثر میسج میں لکھا ہوتا ہے کہ’ ہائے، کیسی ہیں آپ‘۔
یاد رہے کہ قبل ازیں اداکارہ نوال سعید نے بھی کہا تھا کہ متعدد معروف کرکٹرز انہیں اپنے ویریفائیڈ انسٹاگرام اکاؤنٹس سے انہیں میسیجز بھیجتے ہیں، جنہیں پڑھ کر وہ حیران رہ جاتی ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟