دوست سے ملنے جائیں اور کمپنی سے بونس حاصل کریں!
ایسی کمپنی میں کون کام نہیں کرنا چاہے گا، جہاں کسی شخص یا خاتون ملازم کو کامیاب ڈیٹنگ کرنے پر کیش ریوارڈ کی صورت میں بونس دیا جائے۔ چائنیز کمپنی نے یہ حیرت انگیز اقدام کیا ہے، انسٹا 360 نامی ٹیکنالوجیکل کمپنی شینزین میں واقع ہے جس نے یہ نئی کمپین متعارف کرائی ہے کہ […]
ایسی کمپنی میں کون کام نہیں کرنا چاہے گا، جہاں کسی شخص یا خاتون ملازم کو کامیاب ڈیٹنگ کرنے پر کیش ریوارڈ کی صورت میں بونس دیا جائے۔
چائنیز کمپنی نے یہ حیرت انگیز اقدام کیا ہے، انسٹا 360 نامی ٹیکنالوجیکل کمپنی شینزین میں واقع ہے جس نے یہ نئی کمپین متعارف کرائی ہے کہ کمپنی کا جو بھی ملازم ’ڈیٹ‘ پر جائے گا اسے کیش ریوارڈ سے نوازا جائے گا۔
کمپنی کے مطابق اس فلمی اقدام کا مقصد کام کی جگہ پر خوشی کے احساس کو بڑھانا اور معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے راہ دکھانا ہے۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے بتایا کہ کمپنی چاہتی ہے کے افرادی قوت کے درمیان روابط کام کی جگہ سے جڑے احساس کو بڑھایا جائے، کمپنی ایک ڈیٹنگ کے لیے اپنے ملازمین کو 66 یوآن یعنی تقریباً 770 بھارتی روپے ادا کررہی ہے۔
کوئی بھی ملازم کمپنی کے انٹرنل ڈیٹنگ پلیٹ فارم پر کسی شخص کو لاتا ہے تو اسے یہ رقم دی جائے گی جبکہ یہ تعلق اگر 3 ماہ تک برقرار رہتا ہے تو دونوں پارٹنرز کو 1000 یوآن دیے جائیں گے۔
اس پروگرام میں ملازمین کافی جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں، اب تک کمپنی کے فورم پر اس طرح کی تقریباً 500 پوسٹ شائع کی جاچکی ہیں۔
انسٹا 360 کمپنی کے نمائندے نے بتایا کہ کمپنی کے فورم پر اپنے دوستوں کی پروفائل شیئر کرنے والے خواتین و حضرات میں اب تک 10 ہزار یوآن کے کیش ریوارڈ تقسیم کیے جاچکے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟