ریاستی الیکشن میں شوہر کو شکست؛ سوارا بھاسکر نے دھاندلی کا الزام لگا دیا
بھارتی ریاست مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات میں شور فہد احمد کی شکست کے بعد بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوارا بھاسکر نے دھاندلی کا الزام لگا دیا۔ انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فہد احمد نے این سی پی (شرد پوار) کے ٹکٹ پر انوشکتی نگر حلقے سے الیکشن میں حصہ لیا مگر نیشنلسٹ کانگریس […]
بھارتی ریاست مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات میں شور فہد احمد کی شکست کے بعد بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوارا بھاسکر نے دھاندلی کا الزام لگا دیا۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فہد احمد نے این سی پی (شرد پوار) کے ٹکٹ پر انوشکتی نگر حلقے سے الیکشن میں حصہ لیا مگر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (NCP) کی امیدوار ثنا ملک سے ہار گئے۔
سوارا بھاسکر نے 45 ہزار 63 ووٹ حاصل کیے مگر ثنا ملک نے 49 ہزار 341 ووٹ لے کر اداکارہ کے شوہر کو شکست دی۔ فہد احمد 3 ہزار 378 ووٹوں سے ہارے ہیں۔
یاد رہے کہ فہد احمد نے اکتوبر میں سماج وادی پارٹی چھوڑ کر این سی پی (ایس سی پی) میں شمولیت اختیار کی تھی۔
امیدوار نے بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر انتخابی نتائج میں تبدیل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
فہد احمد نے دعویٰ کیا کہ 17 راؤنڈز کی گنتی تک وہ ثنا ملک سے آگے تھے جبکہ 99 فیصد چارجڈ ووٹنگ مشین نے ثنا ملک کو آگے کر دیا۔
ادھر، سوارا بھاسکر نے بھی انتخابی نتائج تبدیل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ پورے دن ووٹنگ کیلیے استعمال ہونے والی مشین 99 فیصد چارجڈ کیسے ہو سکتی ہے؟
بالی وڈ اداکارہ نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ تمام 99 فیصد چارجڈ مشینیں بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کو ہی کیوں جیتاتی ہیں؟ سوارا بھاسکر نے بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ حلقہ این سی پی کے نواب ملک کا گڑھ رہا ہے جو 2019، 2014 اور 2009 میں یہاں سے کامیاب ہوئے تھے۔ این سی پی نے اس بار اس سیٹ سے نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟