کوئی ماں نہیں چاہتی اس کا گھر خراب ہو، صائمہ قریشی نے طلاق پر لب کشائی کردی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صائمہ قریشی نے طلاق لینے سے متعلق لب کشائی کردی۔ اداکارہ صائمہ قریشی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں ساتھی اداکار سہیل سمیر کے ساتھ شرکت کی اور نجی زندگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔ صائمہ قریشی نے کہا کہ کوئی ماں نہیں چاہتی کہ […]

 0  3

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صائمہ قریشی نے طلاق لینے سے متعلق لب کشائی کردی۔

اداکارہ صائمہ قریشی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں ساتھی اداکار سہیل سمیر کے ساتھ شرکت کی اور نجی زندگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔

صائمہ قریشی نے کہا کہ کوئی ماں نہیں چاہتی کہ اس کا گھر خراب ہو جائے، گھر بنانے میں پوری زندگی اور توڑنے میں چند سیکنڈ لگتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں مجھے طلاق کا فیصلہ اس سے بھی جَلدی لے لینا چاہیے تھے، میں چار سال اپنے تین بیٹوں سے دور رہی، وہ بہت کڑا وقت تھا۔

صائمہ قریشی نے بتایا کہ میرا سب سے چھوٹا بیٹا 12 سال کا ہے اور میری سب سے اچھی دوستی بڑے بیٹے کے ساتھ ہے، کیوں کہ اس نے اور میں نے برا وقت ایک ساتھ دیکھا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب میں نے طلاق کا فیصلہ لیا تھا تو خاندان میں سب میرے خلاف تھے، والدہ نے بھی بہت سمجھایا تھا، میں نے حالات کو سمجھا بھی تھا اور طلاق کا فیصلہ لینے سے رک بھی گئی تھی۔

صائمہ قریشی نے کہا کہ ہر کسی کا برداشت کا ایک پیمانہ ہوتا ہے، جب چیزیں میری برداشت سے باہر ہو گئیں تو پھر میں نے اللّٰہ کا نام لے کر طلاق لینے کا فیصلہ لے لیا۔

ان کا مزید کا کہنا تھا کہ اگر ان کی زندگی میں کوئی بہتر انسان آیا تو ضرور دوسری شادی کرلیں گی اور یہ حق اللہ نے ان کو دیا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow