فیروز خان محبت کرنے والے انسان ہیں، گیتھیکا تیواری

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کے ساتھ اپنے تعلقات کی افواہوں پر بھارتی اداکارہ گیتھیکا تیواری نے خاموشی توڑ دی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں گیتھیکا تیواری کو فیروز خان کے ساتھ اپنے تعلقات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میرے فیروز […]

 0  10
فیروز خان محبت کرنے والے انسان ہیں، گیتھیکا تیواری

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کے ساتھ اپنے تعلقات کی افواہوں پر بھارتی اداکارہ گیتھیکا تیواری نے خاموشی توڑ دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں گیتھیکا تیواری کو فیروز خان کے ساتھ اپنے تعلقات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میرے فیروز خان کے ساتھ تعلقات نہیں ہیں لیکن یہ ضرور کہوں گی کہ وہ بہت ہی اچھے انسان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیروز خان بہت عبادت گزار، احترام اور محبت کرنے والے انسان ہیں۔

گیتھیکا تیواری کا کہنا ہے کہ میں نے فیروز خان کے ساتھ بہت کچھ سیکھا ہے وہ بہت اچھے دل کے مالک ہیں۔

فیروز خان نے اپنی اس تعریف پر گیتھیکا تیواری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سچ کہوں تو کسی کو پرکھنے کے لیے ویسی نظر چاہیے ہوتی ہے تو میں یہ ضرور کہوں گا کہ آپ خود ایک خوبصورت انسان ہیں۔

یاد رہے کہ فیروز خان اور گیتھیکا تیواری ایک فلم ’لک لگ گئی‘ میں ساتھ  کام کر رہے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow