انکیتا لوکھنڈے فوٹو گرافر پر برس پڑیں

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انکیتا لوکھنڈے فلم ’سواتنتریہ ویر ساورکر‘ کی اسکریننگ کے دوران فوٹو گرافر پر برس پڑیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’سوانتریہ ویر ساورکر‘ کی ہدایت کاری کے فرائض رندیپ ہدا نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کے شریک پروڈیوسر بھی وہ ہی ہیں، فلم میں ہیروئن کا کردار انکیتا […]

 0  3
انکیتا لوکھنڈے فوٹو گرافر پر برس پڑیں

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انکیتا لوکھنڈے فلم ’سواتنتریہ ویر ساورکر‘ کی اسکریننگ کے دوران فوٹو گرافر پر برس پڑیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’سوانتریہ ویر ساورکر‘ کی ہدایت کاری کے فرائض رندیپ ہدا نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کے شریک پروڈیوسر بھی وہ ہی ہیں، فلم میں ہیروئن کا کردار انکیتا لوکھنڈے نبھا رہی ہیں۔

فلم بھارتی سیاست دان ویر سرکار کی زندگی پر بنائی گئی جو آج بڑے پردے کی زینت بنی۔

تاہم فلم کی ریلیز سے ایک دن قبل اداکارہ انکیتا لوکھنڈے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ فوٹو گرافرز پر اس وقت غصہ کررہی ہیں جب وہ سنیما ہال میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

ویڈیو میں انکیتا لوکھنڈے کہتی ہیں کہ اندر فلم چل رہی ہے باہر جائیں، یہ ٹھیک نہیں ہے، یہ کیا بات ہے تھوڑا سا اطمینان رکھو۔

اداکارہ کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی ان کی حمایت کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’انکیتا کا غصہ کرنا جائز ہے یہ پاپا رازی آج کل بہت زیادہ ہی اوور ہورہے ہیں، دوسرے صارف نے لکھا کہ ’اداکارہ ٹھیک کہہ رہی ہیں یہ لوگ کچھ زیادہ ہی دخل اندازی کرتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ انکیتا لوکھنڈے متنازع رئیلٹی شو بگ باس 17 کی امیدوار تھیں اور رنر اپ رہی تھیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow