والدہ میری پیدائش پر خوش نہیں تھیں، اقرا عزیز کا انکشاف
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی پیدائش پر والدہ خوش نہیں تھیں کیونکہ انہیں بیٹے کی خواہش تھی۔ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اداکارہ اقرا عزیز کے پرانے انٹرویو کا کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی پیدائش پر والدہ کے خیالات سے متعلق […]
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی پیدائش پر والدہ خوش نہیں تھیں کیونکہ انہیں بیٹے کی خواہش تھی۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اداکارہ اقرا عزیز کے پرانے انٹرویو کا کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی پیدائش پر والدہ کے خیالات سے متعلق بتارہی ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ مجھ سے بڑی میری بہن ہیں جب والدہ اسپتال میں داخل تھیں تو ان کی خواہش تھی کہ نرس آکر کہے گی کہ آپ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے لیکن ایسا نہیں ہوا۔
اقرا عزیز نے بتایا کہ نرس نے انہیں بتایا کہ بیٹی پیدا ہوئی ہے جس پر وہ خوش نہیں ہوئیں اور انہوں نے نرس سے کہا تھا کہ اچھا ٹھیک ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ باتیں مجھے امی نے خود اداکاری کرکے بتائی ہیں۔
اداکارہ کے مطابق والدہ نے انہیں بتایا کہ تمہاری بہن تمہارے مقابلے میں موٹی اور لمبی بھی تھی جس کی وجہ سے میں تمہیں باآسانی گود میں اٹھا کر گھومتی تھی یہی وجہ تھی کہ مجھے زیادہ پیار محبت ملی۔
واضح رہے کہ اقرا عزیز نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جھوٹی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ حال ہی میں اداکارہ ڈرامہ سیریل ’برنس روڈ کے رومیو جیولٹ‘ میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟