حفصہ بٹ دوران شوٹنگ سیٹ پر کیا کرتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حفصہ بٹ نے دوران شوٹنگ سیٹ سے متعلق اعتراف کرلیا۔ اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ حفصہ بٹ نے بطور مہمان شرکت کی اور شوٹنگ کے وقفے میں سیٹ پر سونے کا اعتراف کیا۔ مہمان نے پوچھا کہ حفصہ سیٹ پر […]

 0  4
حفصہ بٹ دوران شوٹنگ سیٹ پر کیا کرتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حفصہ بٹ نے دوران شوٹنگ سیٹ سے متعلق اعتراف کرلیا۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ حفصہ بٹ نے بطور مہمان شرکت کی اور شوٹنگ کے وقفے میں سیٹ پر سونے کا اعتراف کیا۔

مہمان نے پوچھا کہ حفصہ سیٹ پر کرسی پر بیٹھے بیٹھے سو جاتی ہیں؟

اداکارہ نے کہا کہ ہماری روٹین ایسی ہوتی ہے صبح دس بجے سے رات دس بجے تک یا کبھی اس سے وقت آگے بڑھ جاتا ہے۔

حفصہ بٹ نے کہا کہ میں ڈائریکٹر سے یہ نہیں کہتی کہ اتنے بجے نہیں آؤں گی لیکن رات کو یہ ہوتا ہے میں کہتی ہوں کہ زیادہ سے زیادہ ساڑھے دس بجے تک شوٹنگ مکمل ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر شوٹنگ میں دیر ہونے تو اس کا پہلے سے علم ہونا چاہیے۔

حفصہ بٹ کا کہنا تھا کہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے پوچھتی ہوں کہ ابھی کتنے سین کا گیپ ہے اگر وہ کہتے ہیں کہ ابھی دو سین کا وقفہ ہے تو میں سیٹ پر بیٹھے بیٹھے ہی سوجاتی ہوں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow