سلمان خان نے کس معروف اداکارہ کے گھر رشتہ بھیجا تھا؟ اہم انکشاف
ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکارہ سلمان خان نے انکشاف کیا ہے انہوں نے ماضی میں جوہی چاولہ کے گھر رشتہ بھیجا تھا۔ بالی وڈ میں سلمان خان کی شادی کئی دہائیوں سے موضوع بحث ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بالی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ کیلئے سلمان خان نے رشتہ بھیجا تھا لیکن […]
ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکارہ سلمان خان نے انکشاف کیا ہے انہوں نے ماضی میں جوہی چاولہ کے گھر رشتہ بھیجا تھا۔
بالی وڈ میں سلمان خان کی شادی کئی دہائیوں سے موضوع بحث ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بالی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ کیلئے سلمان خان نے رشتہ بھیجا تھا لیکن اداکارہ کے والد نے شادی کی پیشکش مسترد کردی تھی۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سلمان خان نے انکشاف کیا تھا کہ ’ مجھے جوہی چاولہ پسند تھیں وہ مجھے بہت معصوم لگتی تھیں لیکن جب میں نے اداکارہ کے والد سے جوہی کا ہاتھ مانگا تو انہوں نے انکار کردیا۔
سلمان خان نے بتایا کہ جب یہ ہی بات جوہی چاولہ سے پوچھا گیا تو اداکارہ نے بتایا کہ سلمان خان نے اُن کے کیریئر کی آغاز میں شادی کے لیے رشتہ بھیجا تھا اور اُس وقت ان کی زیادہ توجہ کیریئر بنانے پر تھی۔
جوہی چاولہ نے بتایا تھا کہ اس وقت سلمان خان اتنے مقبول نہیں تھے جتنے آج ہیں، حتیٰ کہ میں سلمان اور عامر کو بھی اچھے سے نہیں جانتی تھی جس کی وجہ سے ان کے ساتھ فلم کرنے سے بھی انکار کردیا تھا۔
واضح رہے کہ 58 سالہ سلمان خان ماضی میں کئی نامور بالی ووڈ اداکاراؤں کے ساتھ تعلق میں رہے ہیں جن میں سرفہرست ایشوریا رائے بچن اور کترینہ کیف ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟