کن چیزوں کو ’کچا کھانا‘ انتہائی نقصان دہ ہے؟

عام طور پر ہم کچھ سبزیوں کا دیگر غذائی اجناس کو کچا کھا لیتے ہیں جو ہماری صحت کیلئے مناسب نہیں یہ غذائیں ہمیں مختلف بیماریوں میں مبتلا کرسکتی ہیں۔ کچھ غذائیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں روزمرہ میں بیشتر افراد کچی یا خام حالت میں یعنی بغیر پکائے کھالیتے ہیں مگر کیا آپ کو معلوم […]

 0  2
کن چیزوں کو ’کچا کھانا‘ انتہائی نقصان دہ ہے؟

عام طور پر ہم کچھ سبزیوں کا دیگر غذائی اجناس کو کچا کھا لیتے ہیں جو ہماری صحت کیلئے مناسب نہیں یہ غذائیں ہمیں مختلف بیماریوں میں مبتلا کرسکتی ہیں۔

کچھ غذائیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں روزمرہ میں بیشتر افراد کچی یا خام حالت میں یعنی بغیر پکائے کھالیتے ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ چند پسندیدہ غذائیں ایسی ہیں جنھیں خام حالت یا کچا کھانا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے یا ان کو پکا کر کھانا صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے؟

آج ہم آپ کو ان غذاؤں کے بارے میں آگاہی فراہم کریں گے جن کو کچا کھانے سے ہر ممکن گریز کرنا چاہیے کیونکہ یہ سر درد، تھکاوٹ، دل متلانے اور فوڈ پوائزننگ کا باعث بن سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ کچھ غذائیں ایسی بھی ہیں جنہیں کچا کھانا نقصان دہ تو نہیں مگر جسم کے لیے ان کا فائدہ ضرور کم ہوجاتا ہے۔

کچا دودھ پینا :

کچے دودھ میں بیکٹریاز موجود ہوتے ہیں جو پیٹ کے لیے تباہ کن ثابت ہوتے ہیں، لہٰذا دودھ کو اچھی طرح ابال کر پینا بہت ضروری ہے تاکہ اس میں موجود ایکولی اور دیگر بیکٹریا کا خاتمہ ہوسکے۔

انڈے :

انڈوں کو صبح کے ناشتے کا اہم جز سمجھا جاتا ہے لیکن یاد رکھیں انڈے بھی فوڈ پوائزننگ کا باعث بن سکتے ہیں جس کی وجہ ان میں پائے جانے والے ’سامونیلا‘ بیکٹریا ہیں، لہٰذا انڈوں کو ٹھیک طرح سے پکانا ہی بیماری سے بچنے کی کنجی ہے، ایسی چیزیں کھانے سے بچیں جن میں کچے انڈوں کا استعمال ہوا ہو یا ان کا بہت کم استعمال کریں۔

گاجر : 

گاجر کو کچا کھانا نقصان دہ تو نہیں مگر پکی ہوئی گاجر صحت کے لیے زیادہ بہتر ہوتی ہے، گاجر میں بیٹا کیروٹین نامی جز پایا جاتا ہے، جو جسم میں جاکر وٹامن اے کی شکل اختیار کرتا ہے۔

کچی گاجر کے مقابلے میں اسے پکانے کے بعد یہ جز جسم کے لیے زیادہ غذائیت سے بھرپور اور فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، اس سے بینائی بہتر، ہڈیاں مضبوط اور جسمانی دفاعی نظام بھی مضبوط ہوتا ہے۔

بینگن :

کچھ لوگ کچے یا ادھ پکے بینگن بھی کھا جاتے ہیں، کچے یا ادھ پکے بینگن جسم میں جاکر کیلشیم کے جذب ہونے کے عمل میں رکاوٹ کا باعث بن سکتے ہیں جس کی وجہ ان میں موجود ایک کمپاؤنڈ سولانائن ہے، یہ کمپاؤنڈ قے، پیٹ میں درد اور غشی جیسے مسائل کا خطرہ بھی بڑھاتا ہے۔

زیتون :

کچا زیتون کھانا بھی صحت کے لیے نقصان دہ ہے کیونکہ اس میں ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو جان لیوا فوڈ پوائزننگ کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔

مشروم :

ویسے تو پاکستان میں لوگ مشروم اتنے شوق سے نہیں کھاتے مگر جب بھی کھائیں تو انہیں پکا ، ابال کر یا بھون کر ہی کھائیں کیونکہ اس طرح یہ زیادہ پوٹاشیم جسم کا حصہ بنا کر صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow