ارشد ندیم اور فائقہ ریاض پیرس اولمپکس میں شرکت کیلئے روانہ

پاکستان کے اسٹار جیولن تھروئر ارشد ندیم اور فائقہ ریاض پیرس اولمپکس میں شرکت کیلئے لاہور سے پیرس روانہ ہوگئے۔ پیرس اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے جیولن تھروئر ارشد ندیم 32 سال بعد اولمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے کی امید سے پیرس روانہ ہوگئے ہیں۔ جیولن تھروئر ارشد ندیم پیرس […]

 0  2
ارشد ندیم اور فائقہ ریاض پیرس اولمپکس میں شرکت کیلئے روانہ

پاکستان کے اسٹار جیولن تھروئر ارشد ندیم اور فائقہ ریاض پیرس اولمپکس میں شرکت کیلئے لاہور سے پیرس روانہ ہوگئے۔

پیرس اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے جیولن تھروئر ارشد ندیم 32 سال بعد اولمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے کی امید سے پیرس روانہ ہوگئے ہیں۔

جیولن تھروئر ارشد ندیم پیرس اولمپکس میں 6 اگست کو جیولن مقابلوں کے گروپ راؤنڈ میں حصہ لیں گے، اور کامیابی کی صورت میں 8 اگست کو فائنل راؤنڈ میں شریک ہونگے، دوسری جانب ایتھلیٹ فائقہ ریاض بھی سو میٹر ریس کے ابتدائی راؤنڈ میں تین اگست کو شرکت کریں گی۔

 ارشد ندیم مشترکہ کھیلوں میں گولڈ میڈل، اور ورلڈ اتھلیٹکس گیمز 2023 میں سلور میڈل جیت چکے ہیں، اگرچہ یہ ارشد ندیم اور پاکستان کے لیے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کا بہترین موقع ہے تاہم اس مقابلے میں ان کے روایتی حریف انڈیا کے نیرج چوپڑا بھی ہوں گے جنھوں نے ٹوکیو اولمپکس میں انڈیا کو گولڈ میڈل جتوایا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow