جنوبی افریقہ کے خلاف فائنل میچ سے قبل بھارتی ہیڈ کوچ کا بیان سامنے آگیا
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا فائنل آج بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ سے قبل بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا بیان سامنے آگیا۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل مقابلہ آج جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ہوگا، دونوں ٹیمیں بارباڈوس پہنچ چکی […]
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا فائنل آج بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ سے قبل بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا بیان سامنے آگیا۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل مقابلہ آج جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ہوگا، دونوں ٹیمیں بارباڈوس پہنچ چکی ہیں، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا تاہم میچ کے دوران بارش کا خدشہ ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیم اب تک کی ناقابل شکست ٹیم رہی ہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ آئی سی سی کی چمچماتی ٹرافی کونسی ٹیم اپنے نام کرتی ہے۔
گزشتہ روز بھارت کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈراوڈ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ ہم لگاتار بہترین کرکٹ کھیل رہے ہیں، ہم تینوں فارمیٹ میں فائنل میں پہنچے جس کا کریڈٹ کھلاڑیوں کو جاتا ہے۔ اگر ہم اچھا کھیلے اور قسمت نے ساتھ دیا تو ہم یہ فائنل ضرور جیتیں گے۔
راہول کا کہنا تھا کہ سیمی فائنل اور فائنل کے درمیان کھلاڑیوں کو صرف ایک دن کا وقت ملا جس میں کچھ نہیں کیا جا سکتا، گیانا میں انگلینڈ کو سیمی فائنل میں ہرانے کے بعد بھارتی ٹیم بارباڈوس پہنچی ہے، لیکن بھارتی ٹیم ذہنی طور میچ کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
پریس کانفرنس میں ہیڈ کوچ سے سوال کیا گیا کہ آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست سے کیا سبق حاصل کیا جس پر راہول نے کہا کہ ’ کچھ بھی نہیں ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی اور فائنل میں بھی پوری طرح تیار تھے، لیکن دوسری ٹیم ہم سے بہتر تھی، کھیل میں یہ ہوتا ہے، اگر کوئی ٹیم فائنل میں پہنچتی ہے تو اچھی ہی ہوگی، اور اسے بھی جیت کا اتنا ہی حق ہے جتنا ہمیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ نومبر میں احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹریوس ہیڈ کی شان دار سنچری اور بولرز کی عمدہ بولنگ کی بدولت بھارت کو بہ آسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی مرتبہ ورلڈ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟