گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم انڈین مداح کے پاس کیوں گئے؟
پاکستانی سپوت ارشد ندیم گولڈ میڈل جیتنے کے بعد بھارتی پرچم اٹھائے انڈین فین کے پاس گئے، جس نے بھارتیوں سمیت سب کے دل جیت لیے۔ پیرس میں اپنی ریکارڈ ساز پرفارمنس کے بعد گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم گراؤنڈ کا چکر لگارہے تھے اور کافی جذباتی تھے، تاہم اس دوران انھوں نے اپنی عاجزی کا […]
پاکستانی سپوت ارشد ندیم گولڈ میڈل جیتنے کے بعد بھارتی پرچم اٹھائے انڈین فین کے پاس گئے، جس نے بھارتیوں سمیت سب کے دل جیت لیے۔
پیرس میں اپنی ریکارڈ ساز پرفارمنس کے بعد گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم گراؤنڈ کا چکر لگارہے تھے اور کافی جذباتی تھے، تاہم اس دوران انھوں نے اپنی عاجزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی اور غیر ملکی فینز کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنوائیں، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
قومی سپوت ارشد جب گولڈ میڈل جیتنے کے بعد میدان میں چکر لگا رہے تھے تو بھارتی مداح بھی انھیں خوب داد دے رہے تھے اور اس بات کے منتظر تھے کہ وہ ان کے پاس آئیں۔
ارشد ندیم نے بھارتیوں کی فرمائش رد نہیں کی اور خصوصی طور پر بھارتی پرچم اٹھائے مداح کیساتھ تصویر بنوائی جس پر نہ صرف مداح نے ان کی تعریف کی بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کے اس عمل کو خوب سراہا گیا۔
صرف یہ نہیں بلکہ میدان میں موجود بچے بھی ارشد کے فین نظر آئے اور ان سے آٹوگراف کی فرمائش کی جس پر پاکستانی ایتھلیٹ نے وہاں موجود بچوں کو آٹو گراف دیے۔
واضح رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 کے جیولین تھرو میں تاریخ رقم کرنے والے قومی ایتھلیٹ اشد ندیم کو گزشتہ رات گولڈ میڈل پہنایا گیا تھا۔
پاکستان کے ارشد ندیم نے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا تھا، انھوں نے 92.97 میٹر تھرو کر کے اولمپک کا 118 سالہ تاریخ میں ریکارڈ قائم کردیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟