رویندر جڈیجا نے ظہیر خان اور ایشانت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی آل راؤنڈر رویندر جڈیجا نے وکٹوں کی تعداد میں ظہیر خان اور ایشانت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا۔ وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم 235 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جواب میں بھارتی ٹیم نے 4 وکٹوں […]

 0  0

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی آل راؤنڈر رویندر جڈیجا نے وکٹوں کی تعداد میں ظہیر خان اور ایشانت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا۔

وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم 235 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جواب میں بھارتی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنائے ہیں، بھارت کو کیویز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 149 رنز درکار ہیں۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ول ینگ 71 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا نے 22 اوورز میں 65 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور ٹیسٹ کرکٹ میں 312 وکٹیں مکمل کیں۔

جڈیجا نے ول ینگ، ٹام بنڈل، گلین فلپس، ایش سودھی اور میٹ ہینری کی وکٹیں حاصل کیں۔

رویندر جڈیجا نے 312 وکٹیں مکمل کرکے سابق فاسٹ بولر ظہیر خان اور ایشانت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کی وکٹوں کی تعداد 311 ہے۔

بھارت کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں سابق اسپنر انیل کمبلے نے حاصل کررکھی ہیں جن کی وکٹوں کی تعداد 619 ہے۔

آف اسپنر روی چندر ایشون 533 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، فہرست میں سابق کپتان کپل دیو 434 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ سابق اسپنر ہربھجن سنگھ 417 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ آل راؤنڈر رویندر جڈیجا 312 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow