پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ملتان اسٹیڈیم میں ہوئی دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے رونمائی کی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا کل سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں آغاز ہو رہا ہے۔ پہلا اور دوسرا […]
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ملتان اسٹیڈیم میں ہوئی دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے رونمائی کی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا کل سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں آغاز ہو رہا ہے۔ پہلا اور دوسرا میچ اسی اسٹیڈیم میں جب کہ تیسرا میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوئی۔ پاکستانی کپتان شان مسعود اور انگلش کپتان اولی پوپ نے ٹرافی کی رونمائی کی۔
یہ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 کا حصہ ہے اور دونوں ہی ٹیموں کو اپنی حالیہ سیریز میں وائٹ واش کی خفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
واضح رہے کہ میچ سے قبل دونوں ٹیموں کی ملتان اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس جاری ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر اور دوسرا 15 اکتوبر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 26 اکتوبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟