اے آر رحمان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر بھارتی ٹیم کیلئے خاص تحفہ

ممبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی جیت کے بعد معروف گلوکار اور موسیقار اے آر رحمان نے ٹیم انڈیا کے لئے خاص تحفے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر 13 سال بعد ورلڈ کپ ٹرافی حاصل […]

 0  3
اے آر رحمان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر بھارتی ٹیم کیلئے خاص تحفہ

ممبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی جیت کے بعد معروف گلوکار اور موسیقار اے آر رحمان نے ٹیم انڈیا کے لئے خاص تحفے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر 13 سال بعد ورلڈ کپ ٹرافی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی، ایسے میں معروف گلوکار اور موسیقار اے آر رحمان نے ایک گانا ٹیم انڈیا کو وقف کیا۔

معروف موسیقار اے آر رحمان نے گزشتہ روز ٹیم انڈیا کو ایک خصوصی گانا وقف کیا اور سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں تجربہ کار موسیقار کو بھارتی فٹ بال کوچ سید عبدالرحیم پر مبنی بالی ووڈ فلم ‘میدان’ کا گانا ‘ٹیم انڈیا ہے ہم’ گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اے آر رحمان نے یہ گانا اپنی ٹیم کے ساتھ گا کر بھارتی ٹیم کی جیت کا جشن منایا۔ گلوکار کے یوٹیوب چینل پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کو 1 لاکھ سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں۔ ساتھ ہی 12 ہزار سے زیادہ لائکس بھی موصول ہوچکے ہیں۔

ٹیم کی سرجری سے متعلق سوال پر شاہین آفریدی کا رد عمل سامنے آگیا

واضح رہے کہ بھارت نے 10 سال کے طویل وقفے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کی ٹرافی اپنے نام کی ہے، آخری بار انہوں نے 2014 میں فائنل ٹائٹل کے لیے کوالیفائی کیا تھا، جہاں ٹیم انڈیا کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow