ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، قومی ٹیم نے ٹاس جیت لیا
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہیں گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یو اے ای میں کھیلے جا رہے نویں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت اب سے کچھ دیر بعد […]
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہیں گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
یو اے ای میں کھیلے جا رہے نویں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت اب سے کچھ دیر بعد دبئی اسٹیڈیم میں میدان میں اتر رہے ہیں۔
گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم کو فاسٹ بولر ڈیانا بیگ کا ساتھ حاصل نہیں۔
دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ کھیل رہی ہیں۔ پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کا ایونٹ میں اپنا فاتحانہ آغاز کیا تو دوسری جانب بھارت کو نیوزی لینڈ سے بھاری مارجن سے شکست ہوئی تھی۔
میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی۔ گرین شرٹس نے بیٹنگ بولنگ کی مشقیں کیں اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی۔
آج ہائی والٹیج ٹاکرے میں پاکستان کی جیت سیمی فائنل کا راستہ بنائے گی جب کہ بھارت کے لیے مشکلات بڑھائے گی۔ کنڈیشنز دونوں ٹیموں کیلیے ہی مددگار ہیں۔ پریشر گیم میں جو بھی ٹیم دباؤ کو بھلا کر اچھا کھیلے گی وہیں ٹیم جیت کی حقدار ہوگی۔
ٹاس کے بعد قومی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا کہ بھارت کیخلاف مقابلے کیلیے پُر جوش ہیں اور میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ فاسٹ بولر ڈیانا بیگ انجری کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل رہیں۔ ان کی جگہ عروبہ شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا ٹیم کا سب سے اہم ہتھیار ہیں تو منیبہ، ندا اور عالیہ ریاض کا بھی ہو گا اہم کردار۔
بھارتی ٹیم بھی مضبوط اسمریتی مندھانا، دپتی شرما، ہرمن پریت کور سمیت ٹیم میں ایک بڑھ کر ایک کھلاڑی موجود ہیں۔
تاہم ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں بھارتی ویمنز ٹیم کو برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں نے اب تک 15 میچز کھیلے ہیں۔ 12 میچز میں بلیو شرٹس کو فتح جب کہ تین میں پاکستان کو فتح ہوئی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟