جب آپ 400 کروڑ منافع کما رہے ہیں تو مسئلہ کیا ہے؟ سہواگ فرنچائز مالک پر برہم
سابق بھارتی اوپنر ویریند سہواگ گراؤنڈ میں کے ایل راہول سے تضحیک آمیز رویہ اپنانے پر لکھنو سپر جائنٹس کے مالک پر برس پڑے۔ بھارت کے سابق کرکٹر نے ایک اسپورٹس شو کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ 400 کروڑ روپے کا منافع کما رہے ہیں تو پھر آپ کے ساتھ […]
سابق بھارتی اوپنر ویریند سہواگ گراؤنڈ میں کے ایل راہول سے تضحیک آمیز رویہ اپنانے پر لکھنو سپر جائنٹس کے مالک پر برس پڑے۔
بھارت کے سابق کرکٹر نے ایک اسپورٹس شو کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ 400 کروڑ روپے کا منافع کما رہے ہیں تو پھر آپ کے ساتھ مسئلہ کیا ہے۔ یہ تمام لوگ بزنس مین ہیں اور یہ صرف نفع اور نقصان کو ہی سمجھتے ہیں۔
سہواگ نے اپنی بات کو تفصیلاً بیان کرتے ہوئے کہا کہ میرا مطلب ہے کہ یہ ایک کاروبار ہے جہاں آپ یہ سب کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جو کھلاڑی آپ کے پاس ہیں ان کا خیال رکھیں اس بات سے قطع نظر کہ کیا ہورہا ہے کیوں کہ آپ منافع تو کما رہے ہیں۔
سابق جارح مزاج اوپنر نے کہا کہ فرنچائز مالک کا صرف یہ کام ہونا چاہیے کہ وہ کھلاڑیو کی حوصلہ افزائی کرے۔
انھوں نے کہا کہ اس وقت کیا ہوگا جب پلیئر یہ سوچے گا کہ آئی پی ایل میں اور بھی فرنچائزز ہیں اگر میں اس ٹیم کو چھوڑ دوں تو کوئی اور ٹیم مجھے پک کرلے گی۔
سہواگ نے کہا کہ جب میں نے پنجاب کنگز کو چھوڑا تو نمبر پانچ پوزیشن پر آگئے تھے جبکہ وہ کسی بھی سیزن میں اس سے قبل نمبر پانچ پوزیشن پر نہیں آئے تھے۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل میں حیدرآباد کے خلاف 10 وکٹوں سے شکست کے بعد لکھنؤ کے مالک اپنی ٹیم کے کپتان کے ایل راہول پر گراؤنڈ میں ہی برس پڑے تھے جس کی کلپ کافی وائر ہوئی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟