سشانت سنگھ کی موت سے متعلق بہن کا چونکا دینے والا انکشاف
بالی ووڈ اداکار سانت سنگھ کی موت سے متعلق بہن پریانکا سنگھ نے چونکا دینے والا انکشاف کردیا۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن پریانکا سنگھ نے کہا کہ اپنی سابقہ منیجر دیشا سالیان کی موت کے بعد سشانت کو اپنی زندگی کا خوف تھا۔ پریانکا […]
بالی ووڈ اداکار سانت سنگھ کی موت سے متعلق بہن پریانکا سنگھ نے چونکا دینے والا انکشاف کردیا۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن پریانکا سنگھ نے کہا کہ اپنی سابقہ منیجر دیشا سالیان کی موت کے بعد سشانت کو اپنی زندگی کا خوف تھا۔
پریانکا کے مطابق سشانت سنگھ نے اپنے خلاف خبروں پر کوئی توجہ نہیں دی لیکن دیشا سالیان کی موت کی خبر کے بعد وہ خوف سے کانپنے لگے تھے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ دیشان سالیان کی موت کے بعد سشانت نے کہا کہ ’یہ لوگ مجھے بھی نہیں بخشیں گے۔‘
پریانکا سنگھ نے بتایا کہ اہلخانہ سشانت کو ایسی حالت میں دیکھ کر حیران رہ گئے تھے جس میں وہ خود ہی بڑبڑانے لگے تھے۔
واضح رہے کہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون 2020 کو ممبئی میں باندرہ گھر میں لاک ڈاؤن کے دوران مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی۔
بعدازاں 2022 میں ممبئی کے کوپر اسپتال کے ایک سابق ملازم روپ کمار شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی نہیں کی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟