’نورجہاں! میں بہت مضبوط اور طاقتور ہوں‘

ڈرامہ سیریل ’نور جہاں‘ کے تیسرے ٹیزر نے ناظرین کی توجہ حاصل کرلی۔ اے آر وائی ڈیجیٹل اپنے ناظرین کے لیے ایک اور نیا ڈرامہ ’نور جہاں‘ بہت جلد پیش کرے گا جس کی کاسٹ میں کبریٰ خان، علی رحمان، حاجرہ یامین، زویا ناصر، صبا حمید، نور حسن ودیگر شامل ہیں۔ ڈرامے کی ہدایت کاری […]

 0  6
’نورجہاں! میں بہت مضبوط اور طاقتور ہوں‘

ڈرامہ سیریل ’نور جہاں‘ کے تیسرے ٹیزر نے ناظرین کی توجہ حاصل کرلی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل اپنے ناظرین کے لیے ایک اور نیا ڈرامہ ’نور جہاں‘ بہت جلد پیش کرے گا جس کی کاسٹ میں کبریٰ خان، علی رحمان، حاجرہ یامین، زویا ناصر، صبا حمید، نور حسن ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض مصدق ملک نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی زنجابیل عاصم نے لکھی ہے۔

ٹیزر میں کبریٰ خان کہتی ہیں کہ میں بڑے بڑے کاموں کے لیے بنی ہوں، میری زندگی روز کے جھاڑو پونچھے اور کچن کی ہانڈی سے بہت بڑی ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ میں خود بہت مضبوط اور طاقتور ہوں۔

والد انہیں نور جہاں سے متعلق خبردار کرتے ہیں اور بولتے ہیں کہ وہ گرگٹ کی طرح رنگ بدلتی ہے۔

ایک سین میں کبریٰ نور جہاں سے کہتی ہیں کہ آپ کے بیٹوں نے مل کر میرے باپ کو مارا بدلے میں، میں نے آپ کے بیٹوں کو لڑوا دیا، کیا برا کیا۔

نور جہاں کے ٹیزر کو یوٹیوب پر ہزاروں کی تعداد میں ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور ناظرین اس کی پہلی قسط کے بے تابی سے منتظر ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow