عدنان صدیقی نے صنم جنگ کے پیسے کیوں چُرائے؟ یادگار واقعہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکاروں کی بہت سی ذاتی نوعیت کی باتیں عوام کے سامنے نہیں آتیں البتہ کسی موقع پر کوئی نہ کوئی بات ظاہر ہوجاتی ہے۔ ایک ایسا ہی یاد گار واقعہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں ندا یاسر نے پروگرام کی مہمان نادیہ خان اور شائستہ لودھی کو […]

 0  5
عدنان صدیقی نے صنم جنگ کے پیسے کیوں چُرائے؟ یادگار واقعہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکاروں کی بہت سی ذاتی نوعیت کی باتیں عوام کے سامنے نہیں آتیں البتہ کسی موقع پر کوئی نہ کوئی بات ظاہر ہوجاتی ہے۔

ایک ایسا ہی یاد گار واقعہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں ندا یاسر نے پروگرام کی مہمان نادیہ خان اور شائستہ لودھی کو سنایا۔

پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں نادیہ خان اور شائستہ لودھی سے مختلف اداکاروں کی تصاویر دکھا کر ان کے بارے میں کوئی رائے بیان کرنے کا کہا گیا تھا۔

اس موقع پر دونوں مہمانوں کو معروف اداکار عدنان صدیقی کی تصویر دکھائی تو دیکھتے ہیں شائستہ لودھی نے کہا کہ یہ ایک نمبر کا کنجوس انسان ہے لیکن شرارتی بھی بہت ہے۔

میزبان ندا یاسر نے ایک واقعہ بتایا کہ ایک مرتبہ عدنان صدیقی اور صنم جنگ کسی مشترکہ دوست کی شادی میں جارہے تھے کہ صنم جنگ نے عدنان سے کہا کہ ذرا اے ٹی ایم مشین سے 15 ہزار روپے نکال کر لادو اور اپنا کارڈ اور پن کوڈ بتادیا۔

عدنان نے اے ٹی ایم سے صنم کیلئے 15 ہزار روپے اور اپنے لیے بھی 15 ہزار روپے خاموشی سے نکال لیے۔ اور اگلے دن بعد صنم جنگ کو فون پر بتایا کہ میں نے یہ شرارت کی تھی تم کو پتہ ہی نہیں چلا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow