کنگنا رناوت کی فلم ’ایمرجنسی‘ کی ریلیز سے متعلق سینسر بورڈ کا اہم فیصلہ
ممبئی: سینسر بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) نے بالی وڈ اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت کی فلم ’ایمرجنسی‘ کی ریلیز سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر اعلان کیا کہ فلم ’ایمرجنسی‘ کو سی بی ایف سی نے نمائش کی […]
ممبئی: سینسر بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) نے بالی وڈ اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت کی فلم ’ایمرجنسی‘ کی ریلیز سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر اعلان کیا کہ فلم ’ایمرجنسی‘ کو سی بی ایف سی نے نمائش کی اجازت دے دی۔
کنگنا رناوت نے بتایا کہ ٹیم کو سینسر بورڈ کی جانب سے سرٹیفکیٹ مل گیا، جلد ہی اس کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، مداحوں اور خیر خواہوں کی حمایت اور محبت کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
سینسر بورڈ کی جانب سے مذکورہ فیصلہ پروڈکشن کمپنی زی اسٹوڈیوز کی جانب سے بمبئی ہائیکورٹ میں جمع کروائے گئے جواب کے بعد سامنے آیا جس میں کہا گیا تھا کہ بورڈ کی نظرثانی کمیٹی کے مشورے کے مطابق تمام ترامیم اور حذف کرنے پر راضی ہوگئے۔
بورڈ نے فلم میں تقریباً 13 کٹس اور تبدیلیاں تجویز کی تھیں۔ نظر ثانی کرنے والی کمیٹی نے فلمسازوں کو بتایا تھا کہ وہ تجویز کی گئیں تبدیلیوں کی تعمیل کرتے ہوئے سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔
تبدیلیوں کی فہرست میں چند پُرتشدد مناظر کو حذف کرنا اور ایک ڈائیلاگ میں جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے کو بطور ’سینٹ یا سنت‘ کا حوالہ شامل تھا۔
مذکورہ فیصلہ کئی سکھ گروپوں کی جانب سے متعدد شکایات کے بعد کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ فلم میں سکھ برادری کی توہین کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نمائش کی اجازت ملنے کے بعد ’ایمرجنسی‘ کو ریاست پنجاب کے انتخابات کے بعد ریلیز کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ کنگنا رناوت کی یہ فلم رواں سال 6 ستمبر کو ریلیز ہونا تھی لیکن متنازع مواد کی وجہ سے اسے ریلیز کی اجازت نہ مل سکی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟