ملتان ٹیسٹ کی پچ سے متعلق انگلش کوچ نے کیا کہا؟

انگلینڈکرکٹ ٹیم اسسٹنٹ کوچ پال کولنگ ووڈ نے کہا ہے کہ ہم پچ کے معاملے میں کچھ نہیں کر سکتے۔ ملتان ٹیسٹ میں تیسرے دن کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کافی موقع پر رسک لیے ہیں ایسی پچ پر آپ کو چانس لینا پڑتا ہے۔ پال […]

 0  2
ملتان ٹیسٹ کی پچ سے متعلق انگلش کوچ نے کیا کہا؟

انگلینڈکرکٹ ٹیم اسسٹنٹ کوچ پال کولنگ ووڈ نے کہا ہے کہ ہم پچ کے معاملے میں کچھ نہیں کر سکتے۔

ملتان ٹیسٹ میں تیسرے دن کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کافی موقع پر رسک لیے ہیں ایسی پچ پر آپ کو چانس لینا پڑتا ہے۔

پال کولنگ ووڈ نے کہا کہ ہدف مشکل ہے پر ہم جیتنے کی کوشش کریں گے کھلاڑیوں نے ماضی میں بھی اچھا پرفارم کر کے دکھایا ہے۔

ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا، پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 297 رنز کا ہدف دیا جواب میں مہمان ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز بنالیے ہیں۔

زیک کرولی تین ، بین ڈکٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

انگلینڈ کی دو وکٹیں 11 رنز پر گریں، ساجد خان اور نعمان علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل قومی ٹیم دوسری اننگز میں 221 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی تھی، سلمان علی آغا نے دباؤ میں شاندار نصف سنچری اسکور کی اور ساجد خان کے ساتھ نویں وکٹ پر 65 رنز جوڑے۔

سعود شکیل 31، کامران غلام 26، محمد رضوان 23 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow