عاطف اسلم نے اہلیہ سارہ سے پہلی ملاقات کی کہانی سنادی

معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پہلی بار اہلیہ سارہ بھروانہ سے شادی کی تقریب میں ملے تھے لیکن شادی سے قبل سات سال تک انتظار کیا۔ گلوکار عاطف اسلم کا بھارتی کامیڈین کپل شرما کے شو کا پرانا کلپ سوشل میڈیا وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے اہلیہ […]

 0  3
عاطف اسلم نے اہلیہ سارہ سے پہلی ملاقات کی کہانی سنادی

معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پہلی بار اہلیہ سارہ بھروانہ سے شادی کی تقریب میں ملے تھے لیکن شادی سے قبل سات سال تک انتظار کیا۔

گلوکار عاطف اسلم کا بھارتی کامیڈین کپل شرما کے شو کا پرانا کلپ سوشل میڈیا وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے اہلیہ سارہ کے ساتھ اپنی محبت کی کہانی سنائی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ سارہ کو ایک شادی میں دیکھا تھا وہ دوسری لڑکیوں کے درمیان کھڑی خوبصورت لگ رہی تھی اور دنیا کا سفر کرنے اور بہت سی لڑکیوں کو دیکھنے کے بعد وہ پہلی لڑکی تھی جس سے میں بات کرنا چاہتا تھا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس تقریب کی فوری بعد سارہ سے رابطہ کیا؟ جواب میں عاطف اسلم نے انکشاف کیا کہ میں نے ابھی ان سے رابطہ نہیں کیا لیکن کچھ دیر انتظار کیا پھر دو ماہ بعد ایک مشترکہ دوست نے مجھ سے رابطہ کیا جس سے میں نے اس کے بارے میں دریافت کیا پھر میں نے رابطہ کیا اور ہم نے گفتگو کی۔

عاطف اسلم نے بتایا کہ ساتھ سال بعد ہم دونوں نے شادی کی تھی۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم مارچ 2013 میں اہلیہ سارہ بھروانہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کے تین بچے احد، آریان اور ایک بیٹی حلیمہ ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow