آئرلینڈ کیخلاف میچ سے قبل پاکستان کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا خدشہ

ٹی 20 ورلڈ کپ کے ایک میچ میں بارش پاکستان کو وطن واپس پہنچا دے گی اور امریکا کی ٹیم سپر 8 میں پہنچ جائے گی۔ لاڈرہل میں اگلے چند روز تیز بارش کی پیش گوئی ہے اور لاڈرہل میں بارشیں اگر مگر پر منحصر پاکستان ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیر سکتی ہے۔ 14 […]

 0  4
آئرلینڈ کیخلاف میچ سے قبل پاکستان کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا خدشہ

ٹی 20 ورلڈ کپ کے ایک میچ میں بارش پاکستان کو وطن واپس پہنچا دے گی اور امریکا کی ٹیم سپر 8 میں پہنچ جائے گی۔

لاڈرہل میں اگلے چند روز تیز بارش کی پیش گوئی ہے اور لاڈرہل میں بارشیں اگر مگر پر منحصر پاکستان ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیر سکتی ہے۔

14 جون کو امریکا اور آئرلینڈ کے میچ میں بارش کے 91 فیصد امکان ہے۔

پاکستان کی امیدوں کو زندہ رکھنے کیلئے اس میچ میں آئرلینڈ کی جیت لازمی ہے اور میچ واش آؤٹ ہونے کی صورت میں پاکستان سپر ایٹ کی دوڑ سے باہر ہوجائے گا۔

16 جون کو شیڈولڈ پاکستان اور آئرلینڈ کے میچ میں بھی بارش کا 47 فیصد امکان ہیں۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم نے آج اپنا تیسرا اور اہم میچ نیویارک میں کینیڈا کے خلاف کھیلا جس میں کینیڈا کو 7 وکٹ سے شکست ہوئی۔

ورلڈ کپ میں برقرار رہنے کے لیے پاکستان کو ناصرف آئرلینڈ کیخلاف کامیابی ضروری ہے بلکہ امریکا کی بھارت اور آئرلینڈ سے شکست کا بھی انتظار کرنا ہوگا۔

اگر امریکا نے بارش کی وجہ سے ایک پوائنٹ بھی حاصل کرلیا تو پاکستان کا ورلڈ کپ میں سفر تمام ہوجائے گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow