بابر اعظم میں کپتانی کی صلاحیت نہیں، شعیب اختر برس پڑے
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد سابق کرکٹرز کی جانب سے کھلاڑیوں پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، جس میں وہ بابر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ شعیب […]
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد سابق کرکٹرز کی جانب سے کھلاڑیوں پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔
راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، جس میں وہ بابر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میں پوچھتا ہوں کہ بابر اعظم کو سب سے پہلے کپتان کس نے بنایا؟ ویسے وہ آئن اسٹائن کون تھا؟ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ وہ شخص کون ہے۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ کیا بابر قومی ٹیم کی کپتانی کے لئے کوالیفائی ہوا تھا یا نہیں؟ کیا بابر کو کپتان بننے کے بارے میں ایک یا دو باتیں بھی معلوم ہیں؟ انہوں نے کہا کہ میں کہہ رہا ہوں کہ بابر اعظم میں کپتانی کی صلاحیت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سابق بھارتی کرکٹر سری کانت نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کے بارے میں اپنے حالیہ تبصروں سے تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔
سری کانت کا یہ تبصرہ پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد سامنے آیا، جب پاکستان نے فلوریڈا میں منعقدہ گروپ اے کے اپنے آخری میچ میں آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
ایک مقامی اسپورٹس چینل پر حالیہ انٹرویو میں، سابق کرکٹر نے بابر اعظم کی ٹوئنٹی کرکٹ سے متعلق اپنے سخت خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تجویز کیا کہ پاکستانی کپتان ٹیسٹ فارمیٹ کے لیے بہتر ہوسکتے ہیں۔
سری کانت کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنی چاہیے۔ ہو سکتا ہے یہ ایک اچھا ٹیسٹ کرکٹر ہو۔ یہ میری رائے ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟