پاکستان اسپورٹس بورڈ نے طارق بگٹی کی بطور صدر پی ایچ ایف تصدیق کر دی

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے طارق بگٹی کی بطور صدر پی ایچ ایف تصدیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ نے طارق بگٹی کی بطور صدر پی ایچ ایف تصدیق کر دی، وزیر اعظم کے نامزد کردہ طارق بگٹی کو ہاؤس نے اعتماد کا ووٹ دے دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسپورٹس […]

 0  3
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے طارق بگٹی کی بطور صدر پی ایچ ایف تصدیق کر دی

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے طارق بگٹی کی بطور صدر پی ایچ ایف تصدیق کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ نے طارق بگٹی کی بطور صدر پی ایچ ایف تصدیق کر دی، وزیر اعظم کے نامزد کردہ طارق بگٹی کو ہاؤس نے اعتماد کا ووٹ دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اس سلسلے میں لکھا گیا خط ہاکی فیڈریشن حکام کے حوالے کر دیا ہے، جب کہ سیکریٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد نے یہ خط اور دوسرے شواہد انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کو بھیج دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اب اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے قبل ایف آئی ایچ حقیقی پاکستان ہاکی فیڈریشن کا تعین کرے گی۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے دونوں دھڑوں کو مؤقف پیش کرنے کے لیے تاریخ دے دی

خیال رہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے کیمپ کے اخراجات برداشت کر رہا ہے، اور اسپورٹس بورڈ ہی اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم بھجوائے گا، جس کے لیے ٹرائلز کل شیڈول ہیں۔

کراچی کیمپ کا حصہ ہونے والے بعض کھلاڑیوں کی بھی آج اسلام آباد کیمپ میں رپورٹ کرنے کا امکان ہے، دوسری جانب وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے ٹیم کا ٹاسک ڈچ کوچ کو دے رکھا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow