اے اسپورٹس نے 2024-26 دوطرفہ اور سہ ملکی سیریز کے نشریاتی حقوق حاصل کرلیے
اے آر وائی کمیونیکیشنز اور ٹاور اسپورٹس کنسورشیم نے مشترکہ کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق اے آر وائی کمیونیکیشنز اور اسپورٹس کنسوریم نے 2024-26 پی سی بی دو طرفہ اور سہ ملکی سیریز کے نشریاتی حقوق حاصل کرلیے۔ کنسورشیم کو پاکستان کرکٹ کے مقابلے، سہ ملکی سیریز نشر کرنے کے […]
اے آر وائی کمیونیکیشنز اور ٹاور اسپورٹس کنسورشیم نے مشترکہ کامیابی حاصل کرلی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اے آر وائی کمیونیکیشنز اور اسپورٹس کنسوریم نے 2024-26 پی سی بی دو طرفہ اور سہ ملکی سیریز کے نشریاتی حقوق حاصل کرلیے۔
کنسورشیم کو پاکستان کرکٹ کے مقابلے، سہ ملکی سیریز نشر کرنے کے حقوق حاصل ہوں گے۔
دو طرفہ اور سہ ملکی سیریز کے میچز ’اے اسپورٹس‘ اور ’ٹین اسپورٹس‘ پر نشر کیے جائیں گے۔
اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او اور صدر سلمان اقبال نے کہا کہ پاکستان میں اسپورٹس کے فروغ کے لیے یہ بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اے آر وائی اور اے اسپورٹس ہمیشہ کھیلوں کے فروغ کے لیے کام کرتے رہیں گے، اے اسپورٹس پاکستان میں ہمیشہ نوجوان کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لایا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟