خوبصورتی کی وجہ سے امتیاز علی نے۔۔۔۔بھارتی اداکارہ ودیا نے کیا کہا؟

ممبئ: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’چک دے انڈیا ‘ کی اداکارہ ودیا مالوادے نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں امتیاز علی نے زیادہ خوبصورتی کی وجہ سے کاسٹ کرنے سے انکار کردیا تھا۔ بالی ووڈ اداکارہ ودیا مالوادے نے ایک حالیہ انٹرویو میں، اپنے کیرئیر کے بارے میں کھل کر بات […]

 0  3
خوبصورتی کی وجہ سے امتیاز علی نے۔۔۔۔بھارتی اداکارہ ودیا نے کیا کہا؟

ممبئ: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’چک دے انڈیا ‘ کی اداکارہ ودیا مالوادے نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں امتیاز علی نے زیادہ خوبصورتی کی وجہ سے کاسٹ کرنے سے انکار کردیا تھا۔

بالی ووڈ اداکارہ ودیا مالوادے نے ایک حالیہ انٹرویو میں، اپنے کیرئیر کے بارے میں کھل کر بات کی، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہدایتکار امیتاز علی نے مجھے سیریز ’ڈاکٹر اروڑا‘ میں کاسٹ کرنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ انہیں یہ لگتا تھا کہ میں اس کردار کیلئے بہت زیادہ خوبصورت ہوں۔

ودیا مالوادے نے کہا کہ میں نے سیریز میں ویشالی نامی گھریلو خاتون کے کردار کے لیے آڈیشن دیا تھا لیکن امتیاز علی اور ان کی کاسٹنگ ٹیم نے مجھے یہ کہہ کر کاسٹ کرنے سے انکار کردیا تھا کہ تم اس کردار کے لیے پرفیکٹ نہیں ہو۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ اس کردار کے لیے امتیاز علی ایسی اداکارہ کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے جو زیادہ خوبصورت نہ ہو اور گھریلو خاتون نظر آئے۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں شوٹنگ پر تھی اسی دوران میں نے اپنے گھر کے ہیلپر کو فون کیا اور اس سے کہا کہ مجھے اس کی ساڑھی اور بلاؤز کی ضرورت ہے، میں نے وہ ساڑھی پہنی، کاجل پہنی اور اپنے بالوں کو اسٹائل کیا، اور کچھ تصاویر بنا کر امیتاز علی کو سینڈ کردی۔

اداکارہ ودیا نے بتایا کہ مجھے امیتاز علی نے کہا ہمیں کچھ دن دیں پھر ہم آپ کو جواب دیں گے، اور کچھ دن بعد مجھے فون آیا کہ اس سیریز میں ہمارے ساتھ کام کریں گی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ ودیا مالاودے شاہ رخ خان کی ہٹ فلم چک دے انڈیا میں اپنی اداکاری کی وجہ سے مشہور ہیں، اس کے علاوہ اداکارہ کو اسکرین پر مختلف کرداروں میں بھی دیکھا گیا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow