نشو بیگم، ریمبو اور صاحبہ کی شادی کے خلاف تھیں۔۔۔۔پھر کیا ہوا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ نشو بیگم نے بتایا کہ ریمبو نے صاحبہ سے شادی کرنے کے لیے مجھے متاثر کیا۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نشو بیگم نے اپنی بیٹی اداکارہ صاحبہ کے ہمراہ ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے دلچسپ انکشافات کیے۔ نشو بیگم نے بتایا […]

 0  3
نشو بیگم، ریمبو اور صاحبہ کی شادی کے خلاف تھیں۔۔۔۔پھر کیا ہوا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ نشو بیگم نے بتایا کہ ریمبو نے صاحبہ سے شادی کرنے کے لیے مجھے متاثر کیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نشو بیگم نے اپنی بیٹی اداکارہ صاحبہ کے ہمراہ ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے دلچسپ انکشافات کیے۔

نشو بیگم نے بتایا کہ شروع میں، میں ریمبو اور صاحبہ کی شادی کے خلاف تھی کیونکہ مجھے ڈر تھا کہ پتہ نہیں ریمبو کی فیملی ایک ہیروئن کی بیٹی کو قبول کرے گی یا نہیں۔

نشو بیگم کو شادی کی پیشکش!

انہوں نے کہا کہ میں نے ریمبو سے اپنا گھر بنانے کو کہا کیونکہ میرا خیال تھا کہ وہ میری یہ بات سن کر صاحبہ کا پیچھا چھوڑ دے گا لیکن وہ سنجیدہ تھا اس لیے بہت محنت کرکے اس نے گھر بنالیا۔

نشو بیگم نے انکشاف کیا کہ ریمبو اور صاحبہ ایک دوسرے سے شادی کرنے کے لئے اتنے سنجیدہ تھے کہ دونوں نے وظیفے کرنے شروع کردیے تھے جب ان دونوں نے وظیفے کرنے شروع کیے تو یہ دیکھ کر میں دونوں کی شادی کیلئے راضی ہوگئی۔

دوسری جانب اداکارہ صاحبہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا اصل نام ’صاحبہ‘ نہیں بلکہ ’مدیحہ‘ ہے اور ’مدیحہ‘ ایک بہت ہی شرمیلی سی اور اپنے آپ میں گم رہنے والی لڑکی ہے جبکہ ’صاحبہ‘ اس کے بالکل برعکس ہے۔

صاحبہ نے بتایا کہ اگر ریمبو کی ملاقات ’صاحبہ‘ کے بجائے ’مدیحہ‘ سے ہوتی تو شاید وہ مجھ سے کبھی بھی شادی نہ کر پاتے یا پھر ہماری شادی میں کچھ سال کی تاخیر ہو جاتی کیونکہ صاحبہ زندگی کا ہر فیصلہ کرنے میں جلد بازی کرتی ہے جبکہ مدیحہ ہوتی تو شاید ایسا نہ کرتی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow