اکشے کمار اور ٹائیگر شروف کے پروگرام میں چپلوں کی بارش
ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار اکشے کمار اور ٹائیگر شروف کے پروگرام کے دوران بد نظمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار اور ٹائیگر شروف بہت جلد ایک ساتھ فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ میں نظر آنے والے ہیں، اس وقت دونوں فلم کی تشہیر میں مصروف […]
ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار اکشے کمار اور ٹائیگر شروف کے پروگرام کے دوران بد نظمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار اور ٹائیگر شروف بہت جلد ایک ساتھ فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ میں نظر آنے والے ہیں، اس وقت دونوں فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔
تشہیر کے سلسلے میں انہوں نے لکھنؤ کے ایک گراؤنڈ میں پروگرام کا انعقاد کیا جہاں ہزاروں کی تعداد مداحوں نے شرکت کی۔
لوگ اپنے پسندیدہ فنکاروں کو دیکھنے کیلیے بے چین تھے اور ہر کوئی اسٹیج سے قریب ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہجوم میں دھکم پیل ہو رہی ہے جبکہ لوگ ایک دوسرے کی طرف چپلیں اور جوتے اچھال رہے ہیں۔ اس دوران سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے لاٹھی چارج کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
لیکن پولیس کا اس متعلق کہنا ہے کہ مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چپلیں اور جوتے ہوا میں اچھالے تھے۔
پروگرام کی بات کریں تو اس میں اکشے کمار اور ٹائیگر شروف نے لائیو اسٹنٹ کر کے دکھائے جو فلم میں بھی نظر آئیں گے۔ اسٹارز کی پرفارمنس پر تالیوں کی گرج سے مجمع گونج اٹھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟