کے پی حکومت نے پولیو مہم کے لیے سیکیورٹی فراہمی سے معذرت کر لی، مہم ملتوی

اسلام آباد: خیبر پختونخوا میں قومی ذیلی پولیو مہم ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، التوا کا یہ فیصلہ سیکیورٹی کی عدم دستیابی کے باعث ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت نے پولیو مہم کے لیے سیکیورٹی فراہمی سے معذرت کی ہے، کے پی پولیس ضمنی بلدیاتی الیکشن کے باعث […]

 0  5
کے پی حکومت نے پولیو مہم کے لیے سیکیورٹی فراہمی سے معذرت کر لی، مہم ملتوی

اسلام آباد: خیبر پختونخوا میں قومی ذیلی پولیو مہم ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، التوا کا یہ فیصلہ سیکیورٹی کی عدم دستیابی کے باعث ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت نے پولیو مہم کے لیے سیکیورٹی فراہمی سے معذرت کی ہے، کے پی پولیس ضمنی بلدیاتی الیکشن کے باعث پولیو مہم کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیو مہم ملتوی کرنے کا فیصلہ خیبر پختونخوا حکومت نے کیا ہے، ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے کے پی پولیو پروگرام کو فیصلے سے آگاہ کر دیا، خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق کو بھی پولیو مہم کے التوا بارے آگاہ کر دیا۔

26 اضلاع میں شیڈول پولیو مہم کے پی حکومت کی درخواست پر ملتوی ہوئی ہے، ڈی آئی خان، لوئر دیر، مردان اور چارسدہ کی انتظامیہ نے پولیو مہم کے التوا کی درخواست کی تھی، خیبر پختونخوا میں ذیلی پولیو مہم 29 اپریل سے شروع ہونا تھی، لیکن اب یہ 6 مئی سے شروع ہوگی، جب کہ صوبے میں ضمنی بلدیاتی الیکشن 28 اپریل کو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ذیلی قومی انسداد پولیو مہم اسلام آباد اور چاروں صوبوں میں 29 اپریل تا 5 مئی شیڈول ہے، مہم دیگر صوبوں میں شیڈول کے تحت چلے گی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow