سارہ اور فلک کی بیٹی عالیانہ کی تیسری سالگرہ، تصاویر وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر کی بیٹی عالیانہ فلک کی تیسری سالگرہ کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ خان نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں بیٹی کی سالگرہ کا جشن مناتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ننھی عالیانہ نے خوبصورت فراک زیب تن […]

 0  2
سارہ اور فلک کی بیٹی عالیانہ کی تیسری سالگرہ، تصاویر وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر کی بیٹی عالیانہ فلک کی تیسری سالگرہ کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ خان نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں بیٹی کی سالگرہ کا جشن مناتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ننھی عالیانہ نے خوبصورت فراک زیب تن کی ہے۔

اداکارہ نے لوکیشن میں بتایا کہ لندن میں موجود ہیں۔

سارہ خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہماری عالیانہ کو تیسری سالگرہ مبارک ہو۔‘ انہوں نے لال دل کی ایموجیز بھی بنائیں۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور عالیانہ کو برتھ ڈے کی مبارک باد دے رہے ہیں۔

سابقہ اداکارہ عائشہ خان، اداکارہ ایمن خان نے بھی عالیانہ کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial)

واضح رہے کہ چند روز قبل سارہ خان اور فلک شبیر نے شادی کی چوتھی سالگرہ کا جشن منایا تھا جس کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

گلوکار فلک نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں اپنی اہلیہ کیساتھ لندن میں یادگار لمحات گزارتے دیکھا گیا جس میں یہ دونوں ڈنر سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

یاد رہے کہ یہ خوبصورت جوڑا 16 جولائی 2020 کو شادی کے بندھن میں بندھا تھا، 8 اکتوبر 2021 کو ان کے گھر بیٹی عالیانہ کی پیدائش ہوئی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow