آئمہ بیگ نے انڈسٹری میں اپنے ’واحد دوست‘ کا نام بتا دیا

پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے شوبز انڈسٹری میں اپنے واحد دوست کا نام بتادیا۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے گلوکارہ آئمہ بیگ نے بتایا کہ انڈسٹری میں ان کی واحد بہترین دوست گلوکارہ ’مومنہ مستحسن‘ ہیں۔ انہوں نے دوست مومنہ مستحسن کے ساتھ چند تصاویر بھی شیئر کی جس […]

 0  1
آئمہ بیگ نے انڈسٹری میں اپنے ’واحد دوست‘ کا نام بتا دیا

پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے شوبز انڈسٹری میں اپنے واحد دوست کا نام بتادیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے گلوکارہ آئمہ بیگ نے بتایا کہ انڈسٹری میں ان کی واحد بہترین دوست گلوکارہ ’مومنہ مستحسن‘ ہیں۔

انہوں نے دوست مومنہ مستحسن کے ساتھ چند تصاویر بھی شیئر کی جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک تصویر میں دونوں گلوکارائیں سیلفی لے رہی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں انہیں کسی تقریب میں موجود دیکھا جاسکتا ہے۔

آئمہ نے یہ بھی لکھا کہ ’یہ پوسٹ اس لیے شیئر کررہی ہیں کیونکہ میں انہیں بہت مس کررہی ہوں۔‘

گلوکارہ نے مزید کہا کہ ’بھائی 2 بھائی بانڈ 4 لائف و کوئی نہیں ہرا سکتا۔‘

دو بول گلوکارہ نے اپنی ایک سولو تصویر بھی شیئر کی اور بتایا کہ ان کا خیال ہے کہ وہ اپنی والدہ سے کافی مماثلت رکھتی ہیں۔

مومنہ مستحسن نے بھی آئمہ کی پوسٹ کر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’اوہ میرا چھوٹا بھائی، میں آپ سے محبت کرتی ہوں۔‘

کام کے محاذ پر آئمہ بیگ نے آخری بار اگست میں ایک کنسرٹ میں پرفارم کیا تھا اور اسی ہفتے میں ان کی طبیعت کی ناساز ہوگئی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow