سلمان خان نے فائرنگ کیس سے متعلق پولیس کو اہم بیان ریکارڈ کرادیا

ممبئی کرائم برانچ نے سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کے واقعے سے متعلق کیس میں اداکار کا اہم بیان ریکارڈ کیا ہے۔ بالی وڈ کے دبنگ اسٹار باندرہ میں فائرنگ کے واقعے کے کافی عرصے بعد اپنا بیان ریکارڈ کرانے کرائم برانچ پہنچے جہاں ان سے واقعے کے متعلق مختلف سوالات کیے […]

 0  3
سلمان خان نے فائرنگ کیس سے متعلق پولیس کو اہم بیان ریکارڈ کرادیا

ممبئی کرائم برانچ نے سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کے واقعے سے متعلق کیس میں اداکار کا اہم بیان ریکارڈ کیا ہے۔

بالی وڈ کے دبنگ اسٹار باندرہ میں فائرنگ کے واقعے کے کافی عرصے بعد اپنا بیان ریکارڈ کرانے کرائم برانچ پہنچے جہاں ان سے واقعے کے متعلق مختلف سوالات کیے گئے۔ سلمان خان نے کیس سے متعلق اپنا بیان سیکیورٹی حکام کو فراہم کردیا ہے۔

پولیس نے اس سے قبل مذکوہ کیس کے سلسلے میں 4 جون کو سلمان کے بھائی اور اداکار ارباز خان کا بیان بھی ریکارڈ کیا تھا۔

خیال رہے کہ فائرنگ کے واقعے کے چند دن بعد ارباز نے اپنے اہل خانہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا تھا، جس میں ارباز نے کہا تھا کہ اس پریشان کن واقعے نے ہمارے خاندان کو متاثر کیا ہے۔

اس سے قبل خبریں آئی تھیں کہ بالی وڈ سپراسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار ہونے والا ملزم پولیس کی حراست میں ہلاک ہوگیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دبنگ خان کے گھر گلیکسی اپارٹمنٹس پر فائرنگ کرنے والے ملزم انوج تھاپن کی پولیس حراست میں موت واقع ہوگئی تھی جبکہ پولیس حکام نے موت کی وجہ خودکشی بتائی۔

بھارتی پولیس کا کہنا تھا کہ انوج تھاپن نامی ملزم نے ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کے لاک اپ میں خودکشی کی کوشش کی جس پر اسے اسپتال لے جایا گیا۔

حکام نے بتایا کہ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم اسے بچایا نہ جاسکا۔ 23 سالہ انوج تھاپن نے بیڈ شیٹ کا استعمال کرتے ہوئے لاک اپ کے ٹوائلٹ کے اندر خود کو پھانسی لگائی۔

خیال رہے کہ تھاپن کو پنجاب سے سونو کمار بشنوئی کے ساتھ مبینہ طور پر شوٹر ساگر پال اور وکی گپتا کو ہتھیار فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow