اداکارہ نوشین شاہ کا ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا اعتراف
پاکستان کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بے چینی اور ڈپریشن جیسی ذہنی مشکلات سے دو چار ہیں۔ پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل نوشین شاہ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ ڈپریشن میں مبتلا ہے۔ […]
پاکستان کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بے چینی اور ڈپریشن جیسی ذہنی مشکلات سے دو چار ہیں۔
پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل نوشین شاہ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ ڈپریشن میں مبتلا ہے۔
اداکارہ کو تصویر میں مکمل طور پر با حجاب دیکھا جا سکتا ہے، تاہم انہوں نے اپنے مداحوں سے دعا کرنے کی درخواست کی ہے۔
اداکارہ نوشین شاہ نے لکھا کہ ’میں اپنے تمام مداحوں سے درخواست کروں گی کہ میرے لیے دعا کریں، میں بے چینی اور ڈپریشن سے گزر رہی ہوں، مجھے دعاؤں کی ضرورت ہے۔‘
دوسری جانب نوشین شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کردی ہیں، اب اداکارہ کے انسٹاگرام ہینڈل پر صرف 22 پوسٹس موجود ہیں۔
ان 22 پوسٹس میں چند تصاویر نوشین شاہ کی ہیں جن میں اُنہوں نے حجاب پہنا ہوا ہے جبکہ کچھ تصاویر اُن کے بھائی کی ہیں، اس کے علاوہ چند پوسٹس اسلامک ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟