آیوشمان کھرانہ اور رشمیکا مندانا ہارر کامیڈی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے
ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکار آیوشمان کھرانہ اور اداکارہ رشمیکا مندانا پروڈکشن کمپنی میڈاک فلمز کی ہارر کامیڈی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مہینوں کی قیاس آرائیوں کے بعد میڈاک فلمز نے باضابطہ طور پر فلم ’تھاما‘ کا اعلان کر دیا جو اس کی ہارر کامیڈی یونیورس […]
ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکار آیوشمان کھرانہ اور اداکارہ رشمیکا مندانا پروڈکشن کمپنی میڈاک فلمز کی ہارر کامیڈی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مہینوں کی قیاس آرائیوں کے بعد میڈاک فلمز نے باضابطہ طور پر فلم ’تھاما‘ کا اعلان کر دیا جو اس کی ہارر کامیڈی یونیورس میں ایک تازہ اضافہ ہے۔
فلم میں آیوشمان کھرانہ، رشمیکا مندانا، نوازالدین صدیقی اور پریش راول نظر آئیں گے اور یہ دیوالی 2025 کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
آدتیہ سرپوتدار کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ہارر کامیڈی لائن اپ میں ایک اور منفرد موڑ لانے کا وعدہ کرتی ہے۔
فلم کے عنوان کے اعلان میں نامور گلوکار اریجیت سنگھ کے گانے کا ایک حصہ شامل ہے جو ’تھاما‘ میں ایک خونی محبت کی کہانی کا اشارہ ہے۔
اس فلم سے ہارر کامیڈی یونیورس میں ویمپائرز کے اضافے کو دریافت کرنے کی امید ہے جو مستقبل کے کراس اوور کیلیے راہ ہموار کرے گی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟