میں بہت غصے والی لڑکی ہوں، ثنا فخر

اداکارہ ثنا نواز کا کہنا ہے کہ میں بہت غصے والی ہوں۔ اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں فلم ’عمروعیار‘ کی کاسٹ عثمان مختار، ثنا فخر، فاران طاہر نے شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔ میزبان نے پوچھا کہ کیا […]

 0  3
میں بہت غصے والی لڑکی ہوں، ثنا فخر

اداکارہ ثنا نواز کا کہنا ہے کہ میں بہت غصے والی ہوں۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں فلم ’عمروعیار‘ کی کاسٹ عثمان مختار، ثنا فخر، فاران طاہر نے شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

میزبان نے پوچھا کہ کیا ثنا نے وزن کم کیا تو کہا گیا کہ کمزور ہوگئی ہوں؟

ثنا نواز نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ وزن کم کرکے میں کمزور ہوگئی تھی لیکن ایسا نہیں تھا بلکہ میں وزن کم کرکے مضبوط ہوگئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بہت سارے اداکاروں نے کہا کہ سارا کھانا تم کھاجاتی ہوں، میں کھانا نہیں کھاتی تھی پھر بھی لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ میں نے کھایا ہے، جس کا وزن بڑھ رہا ہوتا ہے وہ کسی کے سامنے کھانا نہیں کھاسکتا۔

اداکارہ نے کہا کہ کسی کے سامنے کھانا کھاؤ تو لوگ کہتے ہیں کہ کیا سارا کھانا تم کھا جاؤں گی تو بہت غصہ آتا تھا اور میں ویسے بھی بہت غصے والی لڑکی ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں ثنا نواز نے بتایا کہ میرا بھائی مجھ سے چھوٹا تھا جب ہم اسکول میں پڑھتے تھے تو اس کی کسی نے پٹائی کی تو اس کا بدلہ میں لیتی تھی۔

ثنا نواز نے کہا کہ میں بھائی سے بریک میں کہتی تھی کہ بس تم مجھے بتاؤ وہ لڑکا کون ہے پھر وہ بچنا نہیں تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow