"یہ بشیر بدر کیا ہوتا ہے؟”
اردو ادب میں کئی سنجیدہ تخلیق کار اور بڑے نام ایسے بھی ہیں جو اپنی برجستہ گوئی، بذلہ سنجی اور شوخی و ظرافت کے لیے بھی مشہور تھے۔ ان سے منسوب کئی لطائف بھی ہمیں سننے اور پڑھنے کو ملتے ہیں۔ بھارت کے معروف ادیب اور مزاح نگار مجتبیٰ حسین نے خاکوں پر مبنی اپنی […]
اردو ادب میں کئی سنجیدہ تخلیق کار اور بڑے نام ایسے بھی ہیں جو اپنی برجستہ گوئی، بذلہ سنجی اور شوخی و ظرافت کے لیے بھی مشہور تھے۔ ان سے منسوب کئی لطائف بھی ہمیں سننے اور پڑھنے کو ملتے ہیں۔
بھارت کے معروف ادیب اور مزاح نگار مجتبیٰ حسین نے خاکوں پر مبنی اپنی کتاب ‘سو ہے وہ بھی آدمی’ میں ایسا ہی ایک دل چسپ واقعہ بیان کیا ہے۔ راجندر سنگھ بیدی ایک بڑے افسانہ نگار، ڈراما نویس اور فلمی ہدایت کار گزرے ہیں جب کہ بشیر بدر اردو کے مشہور شاعر ہیں۔ مجتبیٰ حسین لکھتے ہیں:
راجندر سنگھ بیدی کی باتیں بہت دل چسپ اور بے ساختہ ہوتی تھیں۔ ایک بار دہلی کی ایک محفل میں بشیر بدر کو کلام سنانے کے لیے بلایا گیا تو بیدی صاحب نے جو میرے برابر بیٹھے تھے۔ اچانک میرے کان میں کہا۔
” یار! ہم نے در بدر، ملک بدر اور شہر بدر تو سنا تھا یہ بشیر بدر کیا ہوتا ہے؟”
آپ کا ردعمل کیا ہے؟