کاجول کے پاس کتنی دولت ہے؟ حیران کُن انکشاف
بھارتی فلم کے معروف اداکار اجے دیوگن کی اہلیہ کاجول آج 5 اگست کو اپنی 50 ویں سالگرہ کی خوشیاں منانے میں مصروف ہیں، کاجول نے بالی وڈ کو شاندار فلمیں دی ہیں۔ بھارتی اداکارہ کاجول کی معروف فلموں کی اگر بات کی جائے تو 1993 کی فلم بازیگر، 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم‘دل […]
بھارتی فلم کے معروف اداکار اجے دیوگن کی اہلیہ کاجول آج 5 اگست کو اپنی 50 ویں سالگرہ کی خوشیاں منانے میں مصروف ہیں، کاجول نے بالی وڈ کو شاندار فلمیں دی ہیں۔
بھارتی اداکارہ کاجول کی معروف فلموں کی اگر بات کی جائے تو 1993 کی فلم بازیگر، 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ اور 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ ان کی بہترین فلموں میں شامل ہیں۔
بھارتی حکومت نے انہیں ہندوستانی سنیما میں اہم خدمات سرانجام دینے کی وجہ سے 2011 میں پدم شری ایوارڈ سے بھی نوازا ہے۔
کاجول ممبئی کے سب سے پرتعیش اور خوبصورت گھروں میں سے ایک میں رہائش پذیر ہیں، جسے شیو شکتی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ وہ ایک پرتعیش آڈی Q7 کی بھی مالک ہے، جو انہیں ان کے شوہر اجے دیوگن نے تحفے میں دی تھی۔
بھارتی اداکارہ کی آمدنی کی اگر بات کی جائے تو وہ مبینہ طور پر 30 ملین ڈالر، تقریباً 240 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
اجے دیوگن نے کاجول سے شادی کیوں کی؟
تجزیہ کاروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کاجول کی سالانہ آمدنی 20 سے 25 کروڑ روپے تک ہے۔ انکی آمدنی بنیادی طور پر فلموں، اسٹیج شوز اور میک اپ برانڈ سے آتی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟